اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے انسان دوستانہ امداد کی ایک اور کھیپ بنگلادیش پہنچائی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے انسان دوستانہ امداد کی ایک اور کھیپ بنگلادیش پہنچائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 5لاکھ ڈالر مالیت کا انسان دوستان امداد کی ایک اور کھیپ کہ جو خوراک، ادویات، طبی سامان اور اشیائے روزمرہ پر مشتمل تھی، بنگلادیش پہنچا دیا گیا ہے۔
ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے مطابق ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو امداد اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی پہلی کھیپ 15 ستمبر کو بنگلادیش روانہ کردی گئی تھی جسے اعلیٰ ایرانی حکام کی موجودگی میں روہنگیا مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا گیا تھا۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲